نیب آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

حکومت نے نیب آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ، عبدالطیف قریشی نامی شہری نے وفاقی حکومت کی جانب سے نیب آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

درخواست گزار کی جانب سے وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں عدالت عظمیٰ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 8 اکتوبر 2021 کو وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ، ترمیمی آرڈیننس کی شقیں قانون سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں ، کسی مخصوص شخص کے لئے آرڈیننس جاری ہونا خلاق قانون ہے۔

ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے، اس لئے نیب ترمیمی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

Back to top button