کرینہ نے کیرئیر ختم ہونے کی وارننگ کے باوجود سیف سے شادی کی

بالی ووڈ سٹار سیف علی خان سے شادی کے بعد پٹودی خاندان سے منسلک ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے بتایا ہے کہ جب انہوں نے سیف علی خان سے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کو وارننگ دی گئی کہ ایسا کرنے سے ان کا شوبز کیرئر ختم ہو جائے گا لیکن انہوں نے اسکے باوجود شادی کا فیصلہ کیا۔ سیف علی خان کے دو بچوں کی ماں بن جانے والی کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ایک دہائی قبل انہیں سیف علی خان سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں کیریئر ختم ہونے کی دھمکی دی گئی۔
یاد رہے کہ کرینہ نے 2012 میں سیف علی خان سے شادی کی تھی، سیف اب 51 سال کے ہیں جبکہ کرینہ کپور 41 برس کی ہو چکی ہیں، دونوں کی عمروں میں 10 سال کا فرق ہے۔ان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، جبکہ دوسرے بیٹے ’جہانگیر علی خان‘ کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی، حال ہی میں اداکارہ کے تیسری بار حاملہ ہونے کی افواہیں بھی پھیلی تھیں، جنہیں اداکارہ نے مسترد کر دیا ہے۔
کرینہ کپور پہلے بھی کئی بار سیف علی خان سے شادی بارے باتیں کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ انہیں خود سے زائد العمر مسلمان اداکار سے شادی کرنے سے روکا گیا تھا، زوم ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کرینہ کپور نے بتایا کہ انہیں واضح طور پر کہا گیا کہ سیف علی خان سے شادی نہ کرو، تمہارا کیریئر ختم ہو جائے گا، انہیں کیا گیا کہ بولی وڈ میں کوئی بھی ہیرو شادی شدہ عورت کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتا، اس لیے تمہارا کیریئر ختم ہوجائے گا۔

امریکا کے لیے اسامہ کی مخبری کرنے والا افسر اب کہاں ہے؟

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے سیف سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دینے والوں کو کہا کہ اگر کوئی ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہے گا تو وہ بھی کسی کے ساتھ کام نہیں کریں گی، انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، میں نے لوگوں کو کہا کہ اگر مجھے کوئی کام نہیں دے گا تو میں گھر میں بیٹھ جائیں گی یا کوئی اور کام کر لوں گی۔ اداکارہ نے انٹرویو میں اپنے بچوں کی تصاویر اور میڈیا تشہیر پر بھی بات کی اور بتایا کہ انہیں بعض اوقات یہ سب چیزیں غیر یقینی صورت حال میں مبتلا کر دیتی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی بھی سیف علی خان سے شادی کرنے کے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہوا، یاد رہے کہ سیف نے پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تھی جن میں سے ان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان ایک معروف بھارتی اداکارہ بن چکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button