نئےDGISI کے تقرر کیلئے مشاورت مکمل

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (DGISIآئی ایس آئی) کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے تقرر کے معاملے پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک جاری پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کا عمل مکمل ہو چکا ، ایک مرتبہ پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کے لیے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

(DGISI)فواد چودھری کی جانب سے معاملے پر اپڈیٹ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ان کی پریس کانفرنس کے ایک روز بعد سامنے آئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سول اور ملٹری کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں۔وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا ، آرمی چیف اور وزیراعظم کے آپس میں بہت قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس کبھی بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان کی فوج یا پاکستان کے سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو اور پاکستان کی فوج یا سپہ سالار بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے وزیر اعظم یا سول سیٹ اپ کی عزت میں کمی ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا تھاDGISI کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

DGISI)عامر ڈوگر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی اس معاملے پر تفصیلی ملاقات ہوئی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم، افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

Back to top button