ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی ویمن ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے ، مہمان ٹیم تین ایک روزہ میچز کھیلے گی ، شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

یہ تین روزہ میچز 8، 11 اور 13 نومبر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے ، میچز کے حوالے سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر 3 دن قرنطینہ میں گزارے گی۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ویسٹ انڈیزاور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے زمبابوے جائیں گی، دوسری جانب پی سی بی حکام ویسٹ انڈیزمینز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے بھی پر امید ہیں۔

Back to top button