شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو آج بھی ضمانت نہ مل سکی

منشیات استعمال کرنے کے الزام میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 13 اکتوبر کو بھی ضمانت نہ مل سکی اور عدالت نے کوئی فیصلہ دیئے بغیر سماعت ملتوی کر دی۔

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان ممئی کی سیشن عدالت میں ہونے والی سماعت میں نارکوٹکس فورس کے وکلا نے ایک مرتبہ پھر آریان خان کی ممکنہ ضمانت کی مخالفت کی ۔دوران سماعت آریان خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ نارکوٹکس فورس نے ان کے موکل کو کروز پارٹی کے دوران نہیں بلکہ راستے سے گرفتار کیا۔

وکلا نے دعویٰ کیا کہ آریان خان ابھی کروز میں داخل ہی نہیں ہوئے تھے کہ انہیں ان کے دوست ارباز مرچنٹ کے ہمراہ گیٹ پر روکا گیا۔شاہ رخ خان کے بیٹے کے وکلا کا کہنا تھا کہ نہ تو آریان خان نے منشیات استعمال کی اور نہ ہی ان کے پاس منشیات تھی، البتہ ان کے دوست ارباز مرچنٹ نے دوران تفتیش 6 گرام چرس رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

وکلا نے عدالت سے آریا خان کی ضمانت کی درخواست کی جب کہ نارکوٹکس فورس کے وکلا نے ان کی درخواست کی مخالفت کی۔نارکوٹکس فورس کے وکلا نے آریان خان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں دعویٰ کیا کہ بولی وڈ اداکار کے بیٹے عالمی منشیات نیٹ ورک کا حصہ ہیں، انہیں ضمانت نہ دی جائے۔

انسداد منشیات فورس کے وکلا کے مطابق انہوں نے آریا خان اور دیگر افراد کے بیانات کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دیگر 20 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے اور ملزمان کے جیل میں ہونے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔نارکوٹکس وکلا کے دلائل ابھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ عدالت نے شام ہوجانے پر کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان اس سے قبل 11 اکتوبر کو بھی آریان خان کی ضمانت درخواست پر سماعت نہ ہوسکی تھی، انہوں نے 9 اکتوبر کو درخواست دائر کی تھی۔سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے قبل آریان خان نے میٹروپولیٹن عدالت میں بھی ضمانت درخواست دائر کی تھی مگر عدالت نے 7 اکتوبر کو ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا ، عدالت نے کوئی فیصلہ دیئے بغیر 14 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔

Back to top button