بارہ ربیع الاول ، ٹرانسپورٹ میں فلم ، گانے دکھانے پر پابندی

بارہ ربیع الاول کے احترام میں پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں فلم اور گانے دکھانے پر پابندی عائد کردی۔

پابندی کا اطلاق 19 اکتوبر 12 ربیع الاول تک رہے گا، پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شان رحمت العالمینﷺ تقریبات کے احترام میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں میوزک اور فلم دکھانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں قرآن کریم کی تلاوت، حمد و نعت کا اہتمام کیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Back to top button