مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے،دو رکنی بینچ نیب درخواست پر سماعت کرے گا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر پر مشتمل خصوصی بنچ نیب کی درخواست پر کرے گا۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ پری ٹرائل اسٹیج پربہت سارے ایسے واقعات ہوئے جس سے شکوک و شبہات پیداہوئے ، پانامہ ریفرنسز میں بہت بڑی غلطی ہوئی، مریم نواز کو بری کیا جائے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت ہوئی، اس دوران لیگی نائب صدر کے وکیل عرفان قادر نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ نیب ریفرنس میں قانون کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، مریم نواز کے ساتھ زیادتی ہوئی، بری کیا جائے۔

اپنے دلائل میں عرفان قادر نے کہاکہ پری ٹرائل اسٹیج پربہت سارے ایسے واقعات ہوئے جس سے شکوک و شبہات پیداہوئے، پانامہ ریفرنسز میں بہت بڑی غلطی ہوئی، نواز شریف جب سیاست میں آئے اس سے پہلے بھی ان کا خاندان بہت امیر تھا۔اپنے دلائل میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز پراپرٹیز کی بینیفشل اونر ہیں اس کا کوئی ثبوت عدالت میں پیش ہی نہیں کیا گیا، نواز شریف یا مریم کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی ملکیت سے متعلق بھی کوئی ڈاکومنٹ موجود نہیں ۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہاکہ یہ اپارٹمنٹ آف شور کمپنی نیلسن اور نیسکول کے ذریعے خریدے گئے۔عرفان قادرکا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا تو کوئی کردار ہی نہیں مگر انہیں بھی ملزم بنا دیا گیا،مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں،ان میں پبلک آفس ہولڈر بننے کی صلاحیت موجود اور لوگ اس بات کے معترف ہیں۔

عرفان قادر کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پرجوابی دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔

Back to top button