دبئی میں مادام تسائو میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا

بلند و بانگ عمارتوں کی وجہ سے مشہور دبئی میں ایک اور اضافہ کر دیا گیا ہے ، مومی مجسموں کے خالق مادام تسائو نے دبئی میں پہلی شاخ کا افتتاح کر دیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ایکسیو 2020 میں شرکت کرنے والے لاکھوں سیاح میوزیم کا رخ کرینگے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں شروع ہونے والا یہ برانڈ جہاں اس کے 250 مومی مجسمے موجود ہیں سالانہ لاکھوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے جبکہ امریکا، یورپ اور ایشیا میں بھی اس کی شاخیں موجود ہیں۔

دبئی کے مادام تساؤ کی جنرل منیجر ساناز کولسرود نے بتایا کہ ہم نے رواں برس 14 اکتوبر کو ایکسپو 2020 کے بہت قریب اپنے میوزیم کے دروازے کھولے ہیں تاکہ سیاحوں‌ کی زیادہ تعداد میوزیم کا رخ کر سکے۔

ساناز کولسرود نے بتایا کہ ہم نے میوزیم کے لیے خطے کی مشہور شخصیات کا انتخاب کیا ہے ، امید ہے کہ سیاح اس سے لطف اندوز ہوں‌ گے۔ دبئی میں قائم مادام تسائو میوزیم میں معروف شخصیات کے ساٹھ مجسمے رکھے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ تیل کے محدود ذخائر کیساتھ، دبئی سیاحت اور تفریحی شعبے کی ترقی پر توجہ دے رہا ہے ، دبئی میں ان دنوں ایکسپو 2020 جاری ہے جو ایک برس کی تاخیر سے یکم اکتوبر کو شروع ہوا اور 6 ماہ تک جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button