لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی رہائش گاہ لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ انشا اللہ راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بچیوں کو باہر کی ٹاپ یونیورسٹیز سے تعلیم دلوانے کیلئے لال حویلی کردار ادا کرے گی۔ گرلز کالجز میں ٹرانسپورٹ کو خصوصی توجہ دی ہے ، کوئی بھی طالبہ ایک کلومیٹر سے زیادہ پیدل فاصلہ طے نہیں‌ کرے گی۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پی ڈی ایم نے احتجاج کیلئے میرے شہر کا انتخاب کیا ہے ، اپوزیشن احتجاج کرے لیکن آئین اور قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے ، آئین و قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جائے گا تو کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی اگر کسی سے ملاقات ہوئی ہے تو اچھی بات ہے، امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے کہ ن اور ش دو لیگ ہیں، الیکشن سے پہلے پہلے تیسری ن لیگ بھی وجود میں آ جائے گی۔

Related Articles

Back to top button