مداح نے شاہین آفریدی سے پاک بھارت میچ کی ٹکٹ مانگ لی

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی سے مداح نے پاک بھارت کرکٹ میچ کی ٹکٹ مانگ لی۔

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی سٹیڈیم سے باہر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان سے کرکٹ کے ایک متوالے کی جانب سے ٹکٹ سے متعلق سوال کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹ شائق نے شاہین آفریدی سے پوچھا کہ بھائی آپ کے پاس میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان بھارت کے میچ کی ٹکٹس ہیں؟

سوال پر شاہین رک کر اپنی جیب ٹٹولتے ہیں تو اسی دوران ان کے ایک مداح کی آواز آتی ہے کہ بھائی دیکھیں شاید جیب میں ٹکٹس ہوں۔مداح کے سوال پر شاہین آفریدی مسکراتے ہوئے آگے نکل گئے۔

Related Articles

Back to top button