کیا فیس بک کا نام اور لوگو تبدیل ہونیوالا ہے ؟

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کا نام اور لوگو تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ کا نیا نام اکتوبر کی 28 تاریخ کو فیس بک بانی مارک زکر برگ کی صدارت میں ہونے والی سالانہ کانفرنس کے دوران طے ہونے کا امکان ہے ، فیس بک انتظامیہ کے مطابق نئے تنازعات سے بچائو کے لیے نام میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رواں ماہ ہی فیس بک کا نام تبدیل کیا جائے گا جبکہ فیس بک کا لوگو بھی تبدیل کیے جانے کے امکانات ہیں ، اس سارے معاملے میں صارفین کو سماجی رابطے کی ایپ کے استعمال میں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

Related Articles

Back to top button