بٹ کوئین کو تین ماہ میں ریگولیٹ کرنے کا حکم

لاہور کی مقامی عدالت نے کیپٹو اور بٹ کوئن کرنسی کو تین ماہ کے دوران ریگو لیٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈیجیٹل کریپٹو کرنسی پر پابندی کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، دورانِ سماعت ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک کے نمائندے اور درخواست گزار پیش ہوئے ، عدالت نے تین ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کریپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کیے جائیں ، کمیٹی میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک ، وزارتِ قانون اور وزارت آئی ٹی کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ میں بھی کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، ایس ای سی پی ،اسٹیٹ بنک ،ایف آئی اے اور وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

Related Articles

Back to top button