ریمبو سمیت چھ ملزموں کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

گریٹر اقبال پارک لاہور میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام کو بے لباس کرنے کے کیس میں گرفتار ریمبو سمیت چھ ملزموں نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ ٹک ٹاکر خاتون عائشہ کا ساتھی ریمبو خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ہے جس نے اب ضمانت کے لیے عدالت میں درخواست دائرکر دی ہے۔

ملزم ریمبو سمیت دیگر 6 ملزموں نے بھی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا جن میں محسن علی، محمد بلال، ظفر علی، منصب علی، محمد حسنین شامل ہیں۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خاتون نے جھوٹے الزامات کے مقدمے میں نامزد کروایا لہٰذا عدالت ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ملزموں کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرکے ملزموں کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button