شرمندہ ہوں تم ذاتی حملے کر رہی ہو

‏وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی حکومت کو جادو ٹونے سے چلائے جانے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر آپس میں ہی اُلجھ پڑیں۔


شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ کیوں ضائع کیا گیا، جادو ٹونے سے ملک کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔


ایمان مزاری نے لکھا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہرگز نہیں ہوگا، اس کے جواب میں شیریں مزاری نے کہا کہ شرمندہ ہوں‌ کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہوں‌، بطور وکیل کسی ثبوت کے بغیر الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے ، انھوں‌ نے مزید کہا کہ تمام تنقید ناکام ہو تو ذاتی حملے شرمناک اقدام ہے۔

Related Articles

Back to top button