شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شوکت ترین کو خیبرپی کے سے سینیٹر بنوایا جائے گا ، تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سینیٹر شپ سے استعفیٰ دینے والے ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیفران بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button