ہالینڈ نے نمیبیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں کھیلے گئے ساتویں میچ میں ہالینڈ کی کرکٹ ٹیم نے نمیبیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، ہالینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف کو165 رنز کا ہدف دیا۔

نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر ہالینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ہالینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ہالینڈ کے اوپنرز میکس اوڈاوڈ اور اسٹیفن مائی براہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے ، مائی براہ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ہالینڈ کے بلے بازوں کولن ایکرمین اور او ڈاوڈ نے تیسری وکٹ پر 82 رنز کی شراکت بنائی ، ایکرمین 35 اور میکس او ڈاوڈ 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، نمیبیا کی جانب سے جین فرائی لنک نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نمیبیا نے 165 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔

Related Articles

Back to top button