پی ڈی ایم کی حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف راولپنڈی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے ، اپوزیشن اتحاد میں شامل مسلم لیگ ن نے روالپنڈی کے لیاقت باغ کے باہر مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرے میں کئی افراد شریک تھے جنہوں نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، اس دوران مظاہرین کی جانب سے لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک ریلی بھی نکالی گئی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے ملک گیر احتجاج کیلئے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے جعلی حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے فیصلہ کن تحریک شروع کردی ہے۔

پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا ایٹم بم چلایا گیا ، ریاست مدینہ کا مذہبی کارڈ تنقید سے بچنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button