وزیراعظم کا کم آمدنی والوں‌ کو سستا پٹرول دینے کا پلان

وزیراعظم عمران خان نے کم آمدن والوں کیلئے پٹرول پر سبسڈی دینے کے حوالے سے پلان ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سبسڈی پلان کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل ، رکشہ اور عوامی سواری کوکم قیمت پر پٹرول فروخت کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی ہدایت کے بعد پٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا۔ پٹرول پر سبسڈی دینے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدار ت پارٹی رہنماوٴں کے اجلاس کے دوران ہوا، اجلاس کے دوران ملکی معاشی صورتحال اور مہنگائی کے اعدادوشمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ اجلاس کے دوران یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے بھی کم آمدنی والوں کو سبسڈی دینے پر غور کیا گیا ۔ یہ بھی طے پایا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ انشاء اللہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

Related Articles

Back to top button