اسٹیٹ بینک نے شرح سود 8.75 فیصد کردی

اگلے 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 8.75 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150 بیسسز پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے ، مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود 8.75 فیصد کردی گئی۔

اجلاس کے بعد مہنگائی اور ادائیگیوں کا توازن خراب ہوا ہے اور یہ توازن مقامی اور عالمی وجوہات کے سبب بڑھ رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بلند درآمدی قیمتیں مہنگائی کو توقعات سے زیادہ بڑھا رہی ہیں جبکہ معاشی نمو کا منظرنامہ بہتر ہوا۔

Related Articles

Back to top button