پاپ کورن سے بنایا گیا ماحول دوست تھرموپول

جرمن سائنسدانوں نے دس سالہ تحقیق کے بعد ایک ایسا تھرموپول ایجاد کرلیا ہے جو پاپ کورن سے بنایا گیا ہے۔ یہ کم خرچ ہونے کے علاوہ ماحول دوست بھی ہے یعنی استعمال کے بعد خودبخود تحلیل ہو کر بے ضرر مادّوں میں ٹوٹ جاتا ہے۔

پاپ کورن سے تھرموپول بنانے کا خیال گوٹنجن، جرمنی کی جارج آگست یونیورسٹی کے پروفیسر علی رضا خرازیپور کو آج سے دس سال پہلے آیا جب انہوں نے فلم دیکھتے دوران پاپ کورن کا ایک تھیلا خریدا۔

اس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے اور بالآخر وہ پاپ کورن کے استعمال سے ایسا تھرموپول (ایکسپینڈڈ پولی اسٹائرین یا ای پی ایس) فوم بنانے میں کامیاب ہوگئے جو کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہے۔

پاپ کورن سے تھرموپول بنانے کےلیے سب سے پہلے مکئی کے دانوں کو مشین کے ذریعے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے اور پھر زبردست دباؤ والی بھاپ میں رکھ کر انہیں پاپ کورن میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

اگلے مرحلے میں ایک نباتاتی پروٹین سے تیار کردہ گوند (بونڈنگ ایجنٹ) استعمال کرتے ہوئے پاپ کورن کے ان ٹکڑوں کو آپس میں مضبوطی سے جوڑ کر ایک سانچے میں اچھی طرح دبا کر مطلوبہ شکل دی گئی۔

پروٹینی گوند کے مضبوطی سے اپنی جگہ پر جم جانے کے بعد اس تیار شدہ ’پاپ کورن تھرموپول‘ کو سانچے سے باہر نکال کر مطلوبہ مقصد میں استعمال کرلیا گیا

Related Articles

Back to top button