ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد اضافہ

ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق 18نومبر کو اختتام پذیر ہونے والے کاروباری ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.07 فیصد پر آ گئی ہے۔

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ،مسلسل چھٹے ہفتے اضافے کے بعد نومبر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.81 فیصد تک جا پہنچی ہے۔17 ہزار 732 روپے ماہانہ کمانے کے لیے ایس پی آئی اسکیل پر 0.39 فیصد اضافہ ہوا جبکہ وہ افراد جن کی ماہانہ آمدنی 44 ہزار 175 روپے ہے ، افراط زر میں 1.44 فیصد اضافہ ہوا۔

چکن کی قیمت میں 8.26 فیصد، خوردنی تیل کی فی لیٹر قیمت میں 4.72 فیصد، کیلوں کی قیمت میں 4.18 فیصد، نہانے کے صابن میں 3.94 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی فی ڈھائی کلو گرام قیمت میں 3.15 فیصد جبکہ ویجیٹیبل گھی ایک کلو گرام قیمت میں 2.38 فیصد اضافہ ہوا۔

Related Articles

Back to top button