اداکارہ غنا علی شادی کے 6 ماہ بعد ماں کیسے بن گئیں؟


پاکستانی سوشل میڈیا پر افواہیں گرم ہیں کہ خوبرو اداکارہ غنا علی شادی کے صرف چھ ماہ بعد بھی دو جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔ یہ افواہیں غنا علی کے مداحوں کے لیے نہ صرف حیران کن بلکہ پریشان کن بھی تھیں۔ تاہم ان افواہوں میں شدت آنے کے بعد غنا علی نے انہیں سختی سے رد کر دیا ہے اور وضاحت کی ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں۔
اداکارہ و ماڈل غنا علی نے اپنے متعلق سوشل میڈیا پر جڑواں بچوں کی پیدائش کو خبروں کو غلط اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی خبروں پر بالکل یقین نہ کریں۔ یاد رہے کہ غنا نے رواں برس کراچی سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص عمیر گلزار سے 17 مئی کو شادی کی تھی۔ شادی کے چار ماہ بعد 27 ستمبر کو اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ وہ اُمید سے ہیں اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اداکارہ کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کیے جانے کے دو ماہ بعد حال ہی میں سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ غنا علی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگئی بعض سوشل میڈیا پیجز، یوٹیوب چینلز پر جہاں غنا علی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر شیئر کی گئی، وہیں بعض یوٹیوب چینلز نے بتایا کہ اداکارہ کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔
اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر پھیلنے کے بعد غنا علی نے 19 نومبر کو انسٹاگرام اسٹوری میں ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔ غنا علی نے انسٹا گرام سٹوری میں بتایا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش نہیں ہوئی اور اس حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید سے ہیں اور خوش خبری آنے میں ابھی کچھ ماہ باقی ہیں۔
اداکارہ نے مختصر سٹوری میں مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ہی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی، غنا علی سوشل میڈیا پر اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش سمیت دیگر مسائل پر معلومات شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ انہوں نے شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر بھی انسٹا گرام کے ذریعے لوگوں کو جوابات دیئے تھے۔ غنا علی نے انسٹاگرام پر ہی مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ انکے شوہر پہلے سے ہی شادی شدہ تھے اور یہ کہ وہ بہت زیادہ دولت مند نہیں ہیں۔ دراصل سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غنا علی پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے پیسوں کی خاطر ایک شادی شدہ آدمی سے شادی کی یے۔ انہوں نے تاحال ان خبروں کی وضاحت نہیں کی ہے کہ ان کے شوہر کو پہلی اہلیہ سے بچے بھی ہیں یا نہیں اور کیا ان کے شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی ہے یا نہیں؟

Related Articles

Back to top button