جنونی عاشق کا محبوبہ کیلئے انتہائی اقدام

جنونی عاشق نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لیے اپنے سارے دانت ہی توڑ ڈالے ، گوجرانوالہ کے مدثر نے اپنے سارے دانت توڑ کر ہار میں پرو لئے اور بطور تحفہ محبوبہ کو پیش کیے۔

محبوبہ نے اپنے دوست مدثر کو زیادہ کھانے کا طعنہ دیا تھا، جس پر 16 سالہ مدثر نے کہا کہ نہ میرے دانت رہیں گے نہ ہی میں زیادہ کھانا کھا سکوں گا اور اس نے دونوں جبڑوں سے دانت نکال کر ہار بنایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسی طرح کا واقعہ مصر کے شہر قاہرہ میں پیش آ چکا ہے جہاں ایک لڑکے نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے محبوبہ کو اپنے تمام دانتوں کا ہار بنا کر پیش کیا۔

Related Articles

Back to top button