افغانستان کا بینکاری نظام تباہ ہونے کا خدشہ

یو این نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کا بنکاری نظام تباہ ہونے کا خدشہ ہے ، شہریوں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی نہ کرنا ، رقم جمع نہ ہونا بڑے عوام ہیں‌،

افغانستان کے بینکاری اور مالیاتی نظام سے متعلق اقوام متحدہ کی تین صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ’ یو این ڈی پی‘ کا کہنا ہے کہ بینکاری نظام کے بحران سے معیشت پر ’بہت زیادہ‘ منفی سماجی اثرات مرتب ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد غیر ملکی ترقیاتی تعاون کے اچانک روک دیا گیا جس کے بعد معیشت بحران کا شکار ہے اور بینکاری کے نظام پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

پاکستان سٹاک میں مندی کا رجحان

اقوام متحدہ افغانستان میں قحط سے بچنے کا راستہ فراہم کر رہی ہے اور بینکاری کے بحران کے نتائج تجارت پر بھی مرتب ہوں گے ، افغانستان نے گزشتہ سال 7 ارب ڈالر کا سامان اور مصنوعات درآمد کی تھیں جس میں بیشتر کھانے کی اشیا شامل تھیں اور اگر تجارت کی مالیت نہیں ہوئی تومداخلت مزید بڑھ جائے گی۔

Related Articles

Back to top button