تصاویر ایڈیٹ کر کے شیئر نہیں‌ کرتی ہوں

خوبرو اداکارہ درفشاں نے واضح کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کو ایڈٹ نہیں کرتیں بلکہ وہ حقیقی معنوں میں ہی اتنی ہی خوبصورت ہیں۔

پاکستانی اداکارہ درفشاں سوشل میڈیا اور خاص طور پر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر متحرک رہتی ہیں اور وہاں تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ درفشاں کی تصاویر پر زویا ناصر نامی لڑکی کے اکاؤنٹ سے کیے گئے کمنٹ میں اداکارہ کی تصاویر کو ایڈٹ شدہ قرار دیا گیا۔

زویا ناصر نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ انہوں نے درفشاں کی ایک تصویر کو ویڈنگ فوٹوگرافر کے اکاؤنٹ پر دیکھا اور ساتھ ہی سوال کیا کہ شوبز شخصیات تصاویر کو ایڈٹ کرکے خود کو اتنا خوبصورت کیوں پیش کرتی ہیں؟

پاکستانی اداکارہ درفشاں کے مطابق وہ جتنی تصویر میں خوبصورت ہیں، حقیقت میں بھی اتنی ہی حسین ہیں اور یہ کہ اپنی جسامت کو حقیقی معنوں میں تسلیم کرنے سے بڑھ کر اور کوئی بھی خوبصورت بات نہیں ہوتی ہے۔

Related Articles

Back to top button