علیزے شاہ کی یاسر نواز اور ہمایوں سعید کے ساتھ بدتمیزی

پاکستانی اداکار نوید رضا نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ علیزے شاہ Aliza Shah’s نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سینیئر اداکاروں یاسر نواز اور ہمایوں سعید کے ساتھ تلخ لہجے میں گفتگو کی ۔ نجی ٹی وی پروگرام کے دوران نوید رضا نے اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی باتیں کیں۔ پروگرام کے دوران اداکارہ ماہم عامر نے بھی شوبز انڈسٹری سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر باتیں کی۔

میزبان احسن خان نے علیزے شاہ کا نام لیے بغیر نوید رضا سے سوال کیا کہ ان کے ہی پروگرام میں یاسر نواز نے ایک اداکارہ کے رویے کی شکایت کی تھی ۔ نوید رضا نے کہا کہ وہ اداکارہ علیزے شاہ تھیں ، انھوں‌ نے نہ صرف یاسر نواز بلکہ ڈرامے کے پروڈیوسر ہمایوں سعید کے ساتھ بھی ناروا سلوک کیا۔
سونا مزید 1800 روپے سستا ہوگیا

اداکار نوید رضا نے بتایا کہ یاسر نواز جیسے شخص نے بھی ہمایوں سعید کی کسی بات پر انکار نہیں کیا مگر علیزے شاہ Aliza Shah’s نے ان کی باتیں نہ مانیں اور انہیں یہ تک طعنہ دیا کہ ’وہ انہیں شوبز میں کام نہیں دلوا سکتے بلکہ وہ خود حاصل کرلیں گی۔

Related Articles

Back to top button