فدا حسین نے بھارتی باڈی بلڈرکوشکست دیکرگولڈ میڈل جیت لیا

ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ میں پاکستان کھلاڑی فدا حسین نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا، ساتھ ہی انہوں ںے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ”ایلیٹ پرو کارڈ“ بھی جیتا اور مسٹر ایشیا کا ٹائٹل حاصل کیا۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق کرغزستان کے شہر بشکیک میں منعقدہ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں واپڈا کے باڈی بلڈر فدا حسین نے بھارتی حریف کو شکست دیتے ہوئے 90 کلو گرام کیٹیگری میں یہ میڈل جیتا۔ چمپیئن شپ میں پاکستان سے 10 باڈی بلڈرز 14 مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ کر رہے تھے۔

دوسری جانب آئی ایف بی بی ایشین چیمپئن شپ میں پانچ میڈلز جیتنے والی قومی باڈی بلڈنگ ٹیم واپس پہنچ گئی۔ چیمپئین شپ میں مسٹر ایشیا (90 کے جی) کا ٹائٹل جیتنے والے مسٹر پاکستان فدا حسین بلوچ اوپن کیٹگری میں بھی سلورمیڈل پانے میں کامیاب رہے، جونیئر کیٹیگری میں جونیئر پاکستان گل نوازنے سلور میڈل جیتا جبکہ فیصل خان نے برانز میڈل حاصل کیا۔

عمران کی براہ راست تقریر پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان

فیڈریشن کے صدر طارق پرویز کا استقبالیہ تقریب میں کہنا تھا کہ قومی تن سازوں نے عمدہ کارکردگی پیش کرکے ملک و قوم کا نام فخرسے بلند کردیا، گراں قدر تعاون پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں، قومی تن ساز عالمی چیمپئین شپ میں بھی شرکت کے ساتھ ملک کے لیے میڈل لانے کے لیے پرعزم ہیں، تن سازی کے فروغ میں پاکستان اسپورٹس بورڈ اپنا کردار ادا کرے۔

یاد رہے کہ واپڈا اسپورٹس بورڈ کے مختلف یونٹوں کے ساتھ ملک بھر سے دو ہزار 200 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز وابستہ ہیں۔ واپڈا کی مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر 65 ٹیمیں ہیں جن میں 36 مردوں اور 29 خواتین کی ہیں۔

Related Articles

Back to top button