بھارتی ٹیچر نے اہلیہ کو تاج محل تحفے میں دیدیا

بھارت میں ٹیچر نے محبت کی انوکھی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو تاج محل(Taj Mahal in India) جیسا گھر تحفے میں دے دیا ہے ۔

ٹیچر آنند پرکاش نے برہان پور میں تاج محل(Taj Mahal in India) کی طرز پر دو منزلہ گھر تعمیر کروایا اور تحفے میں اپنی اہلیہ منجوشا چوکسے کو دیدیا ، آنند پرکاش کی خواہش تھی کہ اپنی اہلیہ کو ایسا گھر دیں جس سے ان کی بے پناہ محبت کا اظہار بھی ہوتا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کہانی بڑے گھر کی

اپنی اس خواہش کی تمنا میں ان کی نگاہ انتخاب تاج محل پر ٹھہری اور انجینیئر کو تاج محل کے ہو بہو گھر بنانے کی ہدایت کی تاہم مقامی انتظامیہ نے 80 فٹ بلند گھر بنانے کی اجازت نہیں دی۔

Related Articles

Back to top button