سلمان خان کترینہ کی شادی میں نہیں جائیں گے

بالی ووڈ سٹار سلمان خانSalman khan کی جانب سے سابقہ دوست اداکارہ کترینہ کیف katrina kaif کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی اطلاعات سامن آ رہی ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کا مصروف ترین شیڈول ہے۔

بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ دسمبر میں شیڈول ہے اور دوسری جانب کترینہkatrina kaif کی شادی بھی دسمبر میں ہی متوقع ہے یہی وجہ ہے کہ شوٹنگ اور شادی کی تاریخوں میں تضاد کے سبب سلمان کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا بھارتی فضائیہ نے واقعی پاکستانی ایف 16 گرایا تھا؟

سلمان خان Salman khan کی جانب سے ذاتی حیثیت میں اس حوالے سے کوئی باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے ، دوسری طرف کترینہ اوروکی کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آ سکا ہے ۔

Related Articles

Back to top button