شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔

ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے بنگلادیشی آل راؤنڈر صحت یاب ہو سکے ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے ۔

شکیب الحسن میگا ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے جب کہ وہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ان کانام پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا تھا اور ان کی شمولیت کو فٹنس سے بھی مشروط رکھا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button