انفیکشن سے خبردار کرنے والی زخم سیلفی

پیچیدہ آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کو تواتر سے زخم کی تصویر بھیجنے والی سیلفی پٹی سامنے آ گئی ہے ، اس سے مرض کے بروقت علاج میں مدد مل سکے گی۔

آپریشن سے گزرنے والے مریض اگر اپنے معالج کو زخم کی تصویر بھیجتے رہیں تو زخم کی ٹھیک ہونے یا بگڑنے کا بہت حد تک درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے جس کو سادہ زبان میں ’سرجری سیلفی‘ کا نام دیا گیا ۔

ڈاکٹروں نے مزید کہا ہے کہ اس طرح مریض بار بار ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچ جائیں گے اور خود طبی عملے پر بھی مریضوں کا دباؤ کم ہوجاتا ہے۔ لیکن سب سے بڑھ کریہ عمل انسانی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button