ای وی ایم کا قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانے سے متعلق قانون عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ، درخواست آئینی آرٹیکل 184(3) کے تحت ایڈوکیٹ سلیم اللہ خان نے دائر کی۔

درخواست میں 17 نومبر کے اجلاس میں 33 بل منظور کئے گئے تھے جن کے حوالے سے پارلیمان میں کوئی بحث نہیں کی گئی، منظور ترمیم آئین کے بر خلاف اور بدنیتی پر مبنی قرار دی گئیں‌۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اوورسیز کی جانب سے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار کی وضاحت نہیں‌ کی گئی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ای وی ایم ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Related Articles

Back to top button