بابراعظم نے ہیرامنڈی کے پائے کھانے کا مشورہ کیوں دیا؟


سلیبرٹیز سپورٹس کی دنیا سے تعلق رکھتی ہوں یا شوبز کی دنیا سے، مداحوں کو انکی کمائی اور شادی کے متعلق جاننے کا اشتیاق ہمیشہ رہتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسے ہی سوالات پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مداحوں کو اپنے بارے کھل کر بتایا۔ اپنی ذاتی زندگی بارے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا کہ میں لاہور میں رہتا ہوں اور لاہور کی خاصیت وہاں کے مشہور کھانے اور تاریخی عمارتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے دونوں چیزوں یعنی کھانے اور تاریخ کا مزہ اکٹھے لینا ہو تو ہیرا منڈی جا کر پھجے کے پائے کھانے کا منصوبہ بنائیں۔
اپنے بیٹ کے متعلق سوال کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ وہ ’گرے نکلز‘ کا بیٹ استعمال کرتے ہیں۔ وی غیر ملکی دوروں پر چھ سے سات بیٹ ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ اپنی کمائی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ تو میں نہیں بتاؤں گا لیکن آپ کی سوچ سے کم ہی کماتا ہوں۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں قومی کپتان نے پنجابی میں کہا ’اے تے مینوں وی نئیں پتا، میرے گھر والوں کو معلوم ہے، تاہم فی الحال سارا فوکس کرکٹ پر ہے۔ بابر اعظم نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلئرز انکے آئیڈیل کھلاڑی ہیں اور وہ انکو کاپی بھی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بابراعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا جبکہ قومی ٹیم سیمی فائنل کے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔ یاد رہے کہ بابر اعظم کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، وہ ایسےبلے باز ہیں، جو ایک ہی وقت میں تینوں فارمیٹس میں ٹاپ کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button