امریکہ و ایرانی فورسز کی براہ راست جھڑپیں،9ایرانی جاں بحق

پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی و ایرانی فورسز کی براہ راست جھڑپوں میں 9ایرانی فوجی جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کے حوالے سے بتایا کہ ان ہلاکتوں کے بعد ہم نے بھی امریکہ پر 9جوابی حملے کیے۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ جھڑپیں کس وقت ہوئی تھیں،دونوں ممالک کی بحری فورسز کے مابین متعدد دفعہ براہ راست جھڑپیں ہوئی ہیں جبکہ ایرانی کمانڈر کے بیان پر امریکہ نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Related Articles

Back to top button