ہمیں اب تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا

عدالت عظمیٰ کے حکم پر شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور گرانے کا کام جاری و ساری ہے ۔ عمارت کے سابق مکینوں کو اب تک متبادل رہائش کے لیے ایک روپیہ تک نہیں ملا اور اب تک کسی حکومتی نمائندے نے اس سلسلے میں کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق مکین نے بتایا کہ ہمیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ پیسے کس کی جانب سے دیئے جائیں گے اور کتنے پیسے ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی آڈیو سارا ڈرامہ ہے
یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل تیز کر دیا گیا ، بلڈنگ کو گرانے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے ، اس کے علاوہ مزدوروں نے ڈرل اور اوزاروں کی مدد سے بھی توڑ پھوڑ کے عمل میں حصہ لیا ہے۔

Related Articles

Back to top button