بزرگوں کا ویکسین لگوانا زیادہ ضروری ہے

اقوام متحدہ نے زائد العمر افراد کے لیے کرونا ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ، پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

بچوں اور نوعمروں کے لیے عالمی ادارہ صحت، اسٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ آف ایکسپرٹس (ایس اے جی ای) برائے امیونائزیشن اور اپنے کووڈ ویکسینز ورکنگ گروپ کی مدد سے ویکسین کی ضرورت اور وقت سے متعلق ابھرنے والے نئے شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بچوں اور نوعمروں میں بالغوں کے مقابلے بیماری کی شدت کم ہوتی ہے ، جب تک کہ وہ کسی ایسے گروپ میں نہ ہوں جن کو کووڈ کا شدید خطرہ ہوتا ہے، اس لیے ان کو بڑی عمر کے لوگوں، دائمی صحت کی حالتوں میں مبتلا افراد اور صحت کے کارکنوں کے مقابلے میں ویکسین دینا کم ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثاقب نثار آگے بڑھ کر خود کو سچا ثابت کیوں نہیں کرتے؟
کچھ ممالک نے 12 سے 17 سال کے نوعمروں کو لگانے کے لیے فائزر، موڈرنا کی تیار کردہ ویکسین کو ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

Back to top button