بیلجیئم : ٹیسٹ ٹیوب بچوں کی پیدائش پر جرمانہ

بیلجیئم میں ٹیسٹ ٹیوب سے بچوں کی پیدائش پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔

سپین کے جوڑے کو بڑے بیٹے کے تھیلے سیمیا کے علاج کے لیے بون میرو عطیہ کرنے والے اپنے صحت مند بچے کی ضرورت تھی جس کے لیے ٹیسٹ ٹیوب بچہ پیدا کیا گیا۔

کلینک نے غلطی سے جین بدل دیئے اور جوڑے کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے جو بون میرو عطیہ کرنے کے قابل نہیں تھے جس کے بعد جوڑے کو صحت مند ڈونر بچہ حاصل کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی آڈیو سارا ڈرامہ ہے
بعد میں جوڑے نے برسلز کلینک کے خلاف کیس کر دیا اورعدالت نے کلینک کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا کہ ماں کو27 ہزار اور باپ کو 11ہزار یورو ہرجانہ ادا کیا جائے، اس کےعلاوہ عدالت نے بچے کے علاج میں تاخیر پر 5 ہزار اور والدین پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کی مد میں 25ہزاریورو دینے کا حکم دیا۔

Related Articles

Back to top button