ادکارہ نمرہ خان شدید علیل ، مداحوں سے دعا کی اپیل

 پاکستان کی معروف  اداکارہ نمرہ خان نے اپنی صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعا کی اپیل کر دی ہے ۔نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیماری کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ معدے میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں ہیں۔ سب لوگ 2 منٹ نکال کر ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔اداکارہ نے اپنے ہاتھ پر لگی ڈرپ اور ماسک پہنے اسپتال میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں اور ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔

ایک اور جگہ انہوں نے لکھا کہ کوئی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا کہ میں کس قدر تکلیف میں ہوں۔ براہِ کرم میرے لیے دعا کریں۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے روہانسے انداز میں بتایا کہ ان کے معدے میں شدید درد ہے، انفیکشن اور پتھری کے باعث ہونے والی تکلیف کو وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت انہیں دعاؤں، سپورٹ اور ڈھیر ساری نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔

26 جون 1991 کو پیدا ہونے والی نمرہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت کم وقت میں ہی اپنی باصلاحیت اداکاری سے بہت کم وقت میں ہی نام کمانے میں کامیاب رہیں۔

Related Articles

Back to top button