آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب پیر تک مؤخر

اپوزیشن کی جانب سے ہائیکورٹ سے رجوع کے بعد آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے، تحریک انصاف کا علاقائی صدر سردار تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم منتخب کرانے کا منصوبہ تعطل کا شکار ہوگیا۔

سپیکر چوہدری انوار الحق کی صدارت میں ایوان کے اجلاس میں حکومتی رکن عبدالمجید خان نے رولز آف پروسیجر کے قاعدہ 15 (1) کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا، جس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور وزیر اعظم کے انتخاب کے درمیان 2 روز کا وقفہ ہوتا ہے۔

اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کے دوران حکومتی ممبران نے رولنگ کی معطلی کے حق میں ووٹ دیا لیکن اپوزیشن نے رضامندی ظاہر نہ کی۔ اسپیکر کی جانب سے قائل کیے جانے پر اپوزیشن کے ارکان اسمبلی اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے اور باری باری پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کیا۔

چونکہ اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل 27(4) کے تحت اس وقت کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے اجلاس بلایا تھا، اس لیے جمعرات کی شام کو سردار عبدالقیوم نیازی کے استعفیٰ کے بعد یہ اجلاس بے اثر ہو گیا، آئین کے آرٹیکل 16(3) کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ صدر کو دوبارہ اجلاس بلانا چاہئے، جبکہ حکومتی بینچز کی جانب سے بحث و مباحث میں وقت ضائع کیے بغیر اسپیکر سے انتخابی عمل شروع کرنے کے لیے درخواست کی گئی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کی کارروائی پیر تک ملتوی

دونوں جانب سے دلائل اور جوابی دلائل کے پیش نظر اسپیکر نے ایوان کو قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کرنے کے لیے اسمبلی سیکرٹری کو ہدایت دیتے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا، سپیکر کی جانب سے قائل کیے جانے پر اپوزیشن کے ارکان اسمبلی اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے اور باری باری پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کیا۔

Related Articles

Back to top button