شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی کپتانی کیلئے رضامند

قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کیلئے لاہور قلندر ٹیم کے کپتان بننے کیلئے رضا مند ہوگئے۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ورک لوڈ اتنا بڑا ایشو نہیں ، خود کو فٹ رکھنے کے لیے سخت ٹریننگ کرنے کا عادی ہوں ، ٹرینر بھی اس چیز کا بہت خیال رکھتا ہے۔ کوویڈ میں ویسے ہی بہت محنت کرنا پڑرہی ہے ، بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آرام بھی کیا۔

قومی فاسٹ بائولر نے واضح کیا کہ جارحانہ انداز سے بائولنگ کرنا شوق ہے۔ اگر انسان تگڑا ہو تو ہر قسم کی کنڈیشنز میں جارحانہ باولنگ کر سکتا ہے۔ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کے ہر لمحے کو انجوائے کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:امیکرون تیزی سے بڑھنے پر عالمی ادارہ صحت کی وارننگ
شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ کوشش ہوتی ہے جب کپتان بال دے تو سو فی صد پرفارم کروں۔اپنی پرفارمنس سے پاکستانی کی کامیابیوں میں کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہوں۔

Related Articles

Back to top button