ٹائر پنکچر ہونے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا

کسی سڑک پر خراب گاڑی کو دھکا لگاتے تو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا لیکن نیپال میں طیارہ کا ٹائر پنکچر ہوا تو مسافروں کو دھکا لگانا پڑ گیا۔

نیپال کے بجورہ ائیرپورٹ کے رن وے پراُڑان کے وقت طیارہ کا پچھلا ٹائر اچانک پھٹ گیا اور طیارہ رن وے پر کھڑا ہوگیا۔
طیارے کے مسافروں نے کپتان کی پریشانی دیکھی تو نیچے اتر کر طیارے کو دھکا لگایا اور رن وے سے ہٹایا۔

مسافروں کے طیارے کودھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، ہزاروں صارفین نے ویڈیو کو دیکھا ۔

Related Articles

Back to top button