سونا فی تولہ 350 روپے مہنگا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، 1773 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 124000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 106310 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Articles

Back to top button