پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول

پاکستان کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالر موصول ہوگئے ، سعودی عرب کی جانب سے یہ رقم ڈیپازٹ کے طور پر دی گئی ہے۔

مشیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر مل چکے ہیں جوکہ ڈیپازٹ کے طور پر ملے ہیں ، رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوموصول ہوگئی ہے۔

شوکت ترین نے ڈیپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ سعودی عرب سے رقم موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر اداکارہ میرب کے بھائی ہیں یا بوائے فرینڈ؟
سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر قرض ڈیپازٹ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں جس کے تحت سعودی فنڈ کو اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوانے تھے جو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائرکا حصہ ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button