بہادر ماں نے بچے کو چیتے سے چھڑا لیا

ہمسایہ ملک بھارت میں بہادر ماں نے چیتے سے اپنے معصول بچے کو کامیابی سے بچا لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے نیشنل پارک میں رہنے والی کرن بیگا اپنی جھونپٹری میں بچوں کے ساتھ بیٹھی تھیں کہ اچانک چیتا آیا اور اس کے پانچ سالہ بچے پر جھپٹ کر اس کو ساتھ لے گیا ۔

ماں نے اپنی جان داؤ پرلگاتے ہوئے شور مچاتے چیتے کے پیچھے دوڑ لگا دی ، کرن کو پیچھا کرتے اور شور مچاتے دیکھ کر چیتا گھبرا کر بچہ چھوڑ کر بھاگ نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ ایک سال میں آسمان سے زمین پر کیوں آ گری؟

ماں کی چیخ و پکار سن کر جمع ہونے والے لوگ بچے کو ہسپتال لے گئے جو چیتے کے دانت لگنے سے معمولی زخمی ہو گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button