یقین ہے پاکستانی وزیراعظم انصاف کے تقاضے پورے کرینگے

سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے یقین کا اظہار کیا کہ پاکستانی وزیراعظم سری لنکن شہری کے قتل کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرینگے۔

وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا ، میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

سری لنکن وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ عمران خان واقعے میں ملوث تمام افراد کو سزا دیں گے ۔

Related Articles

Back to top button