دھوپ کی حرارت سے چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہنا ممکن

موسم سرما کے دوران دھوپ کی حرارت لینے سے چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،
پورٹوریکو کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سورج کی روشنی چھاتی کے سرطان سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

جرنل آف ’’کینسر ایپی ڈیمیولوجی، بایومارکر اور پری وینشن جرنل‘‘ میں شائع تحقیق کے مطابق دھوپ میں کچھ وقت گزارنے والی 307 اور اس سے دور رہنے والے 328 خواتین کی جلد میں کروما میٹر سے پیمائش کی گئی ہے، کرومامیٹر بتاتا ہے کہ جلد پر کتنی دھوپ پڑی ہے۔

خواتین میں دل کی بیماریاں دماغ کیلئے نقصان دہ قرار

تحقیق میں شامل ڈاکٹر جو فرائیڈن ہائیم نے کہا ہے کہ پورٹوریکو کی خواتین کی جلد مختلف رنگت کی ہوتی ہیں جس کا انحصار دھوپ سے ان کے سامنے پر ہوتا ہے، ڈاکٹر جو کے مطابق بعض شواہد کی بنا پر دھوپ اور بریسٹ کینسر کے درمیان حقائق سامنے آئے ہیں اور اب اس پر ایک چھوٹا مطالعہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button