پاکستان میں پہلی مرتبہ جگر، گردے کی پیوندکاری

پاکستان میں پہلی بار بیرون ملک سے لائے گئے جگر اور گردے کی پاکستانی مریضوں میں پیوند کاری کر دی گئی۔

ابوظہبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی کا جگراورگردے خصوصی طیارے سے پاکستان لائے گئے، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ لاہور میں دوپاکستانی مریضوں کی جگراورگردے کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔

پی کے ایل آئی لاہور کے سربراہ ڈاکٹرفیصل سعود ڈار کے مطابق ابوظہبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی شخص کے اعضا کے ایل پی لاہورمیں ٹرانسپلانٹ کر کے 2 پاکستانی مریضوں کی جان بچائی گئی۔

دھوپ کی حرارت سے چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہنا ممکن

ڈاکٹر سعود نے مزید بتایا کہ گردے اورجگر کی پیوند کاری کے دونوں مریض روبصحت ہیں، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ گردے اورجگرکا ٹرانسپلانٹ ایک ہی دن میں ہوا ہو۔

Related Articles

Back to top button