برطانوی وزیراعظم کی تقریب میں شرکت پر معذرت

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا لاک ڈاؤن کے باوجود ڈاوننگ سٹریٹ گارڈن میں تقریب میں شرکت کر پر معذرت کرلی، اپوزیشن نے بورس کو بے شرم آدمی قرار دیتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

اس معاملے پر بورس جانسن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مئی 2020 میں ہونے والی اس پرلطف تقریب کو ڈاؤننگ اسٹریٹ کے عملے کے لیے ایک ورک ایونٹ سمجھتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے اس عمل کی وضاحت لاکھوں برطانوی شہریوں کے سامنے نہیں کر سکتے جو کووڈ قوانین کا احترام کر رہے تھے۔بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنز میں تند و تیز سوالات سے بھرپور سیشن کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں سے اور اس ایوان سے دلی معذرت کرتا ہوں۔

آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پر اُمید

انہوں نے کہا کہ بہتر یہی تھا کہ مجھے اس پارٹی میں شریک لوگوں کو واپس اندر بھیج دینا چاہئے تھا، مجھے اپنے عملے کا شکریہ ادا کرنے کے لیے کوئی اور طریقہ اپنانا چاہئے تھا۔

Related Articles

Back to top button