آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پر اُمید

کینگروز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز  نے کہا ہے کہ پر امید ہوں کہ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا یقین ہے کہ ٹیسٹ سکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا اور دورے کے حوالے سے بہت کچھ ہونا ہے، اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔

پیٹ کمنز نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کیے ہیں وہ شاندار ہیں، سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے، اگر کچھ کھلاڑی نہ جانا چاہیں تو یہ ٹھیک ہے۔

واضح رہےکہ آسٹریلیاکرکٹ ٹیم نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

شعیب اختر، ڈاکٹر نعمان کو دوبارہ آن ائیر کرنے کی سفارش

Related Articles

Back to top button