دوران ڈکیتی گیم کھیلنے پر دو پولیس اہلکار برطرف

امریکا کی ریاست لاس انجیلس میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دو افسران کو ڈکیتی کے دوران پوکیمون گیم کھیلنے کو ترجیح دینے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
لوئس لوزانو اور ایرک مشیل کو پولیس کی گاڑی میں ریکارڈنگ کے ذریعے پکڑا گیا، افسران کی جانب سے بدنظمی کے الزام کیخلاف دائر کی گئی اپیلوں کو بھی مسترد کر دیا گیا تھا۔
ڈکیتی واردات روکنے کی بجائے پولیس ملازمین نے فون پر گیم کھیلنے کو ترجیح دی، عدالتی ڈاکومنٹس میں بتایا گیا کہ میسی نامی ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں ڈکیتی کی واردات ہو رہی تھی۔
کال پر فوری حرکت میں آنے کے بجائے دونوں افسران اپنی گاڑی کو میسی ڈیپارٹمنٹ اسٹور سے دور لے گئے۔

Related Articles

Back to top button